ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی رُکن اسمبلی کرشناریڈی نے سابق رُکن اسمبلی سدھاکرپر لگایا سرکاری جائیدادوں کو ہڑپ کرنے کا الزام

چنتامنی رُکن اسمبلی کرشناریڈی نے سابق رُکن اسمبلی سدھاکرپر لگایا سرکاری جائیدادوں کو ہڑپ کرنے کا الزام

Sun, 08 Jan 2017 12:24:30    S.O. News Service

چنتامنی:8 /جنوری(محمد اسلم/ایس او نیوز)جب سے اے پی ایم سی انتخابات کا اعلان ہوا ہے اُس وقت سے رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی اور سابق رُکن اسمبلی ڈاکٹر ایم سی سدھاکرکے مابین ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کا بازار گرم ہے چند ایام پہلے سابق رُکن ڈاکٹر ایم۔سی۔سدھاکر نے انگریزی زبان میں تقریر نہ کر پانے کے سبب رُکن اسمبلی کو پھر سے پڑھائی کرنے کی نصیحت کی تو وہیں دوسری جانب رُکن اسمبلی کرشناریڈی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے سدھاکر پر غبن کے کئی الزامات عائد کئے جس کے جواب میں اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے سدھاکرنے کہا کہ اگرواقعی میں نے کچھ غلط کیا ہے تو اس کا ثبوت پیش کریں اور ساتھ ہی سدھاکر نے یہ بھی کہا کہ ان پر غبن کا کوئی الزام عائد کرنے سے پہلے کرشناریڈی دسویں کاامتحان پاس کرکے آئیں ۔آج پھرسے اے پی ایم سی جنتادل(ایس)امیدواروں کے حق میں تعلقہ کے کونپلی امباجی درگ(اوپر پیٹ)کوٹگل وغیرہ قریوں میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے امباجی درگ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رُکن اسمبلی کرشناریڈی نے کہا کہ میں نے چنتامنی حلقہ میں ایک انچ بھی سرکاری جائیداد کو ہڑپنے کی کوشش نہیں کی جبکہ سابق رُکن اسمبلی سدھاکر اور ان کے والد نے چنتامنی حلقہ کے کئی کروڑوں کی سرکاری جائیداد کو ہڑپ کرلیا ہے ضلع انتظامیہ کو سابق رُکن اسمبلی سرکاری جائیدا د کو ہڑپ کرلینے کی خبر ہونے کے باجود ضلع انتظامیہ سابق رُکن اسمبلی پر کچھ بھی قانونی کارروائی نہیں کررہی ہے ضلع انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر کانگریس لیڈروں کے ایجنٹ ہوکر کام کررہے ہیں ۔
 


Share: